میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بدقسمتی ہے نظام انصاف نہ محافظوں نے اسحاق ڈار کا رستہ روکا، عمران خان

بدقسمتی ہے نظام انصاف نہ محافظوں نے اسحاق ڈار کا رستہ روکا، عمران خان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے نہ نظام انصاف نہ محافظوں نے اسحاق ڈار کا رستہ روکا،ملک کا خزانہ مفرور ملزم اسحاق ڈار کے حوالے کرکے بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھادیا گیا،انشاء اللہ آپ کا بھائی عمران خان اس کا راستہ روکے گا،بیرونی طاقتوں نے مجھے ہٹایا، زرداری ، شریف خاندان کے اربوں روپے باہر رکھے ہیں، شہبازشریف بھارت سے مریم نوازکے داماد کے لیے مشینری منگوارہا ہے، یہ صرف پیسے بنانے کے لیے چوری سے مشینری امپورٹ کر رہے ہیں، ابھی آڈیو لیکس میں اور چیزیں بھی سامنے آئینگی،چوروں کی حکومت نے 5 ماہ میں مہنگائی کو کم کرنے کا دعویٰ کیا تھا، مہنگائی ملک میں 50 سال کی سب سے بلند سطح پر ہے،فضل الرحمان اسلام کو بیچتا ہے، کرسی کے بدلے ان سے اپنی مرضی کا فتویٰ لیا جاسکتا ہے، اسے دیکھ کر لوگ اسلام سے دور ہوجاتے ہیں، اس کے ضمیر کی قیمت ڈیزل کا ایک پرمٹ ہے۔تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ جو پاکستان کے ساتھ ہوا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کر سکتا تھا،سترہ سال بعد اکنامک سروے کے مطابق پاکستان میں 6 فیصد گروتھ ہو رہی تھی، ایکسپورٹ پر توجہ دینے والے ممالک ہم سے آگے نکل گئے،جب سے دومافیا خاندان آئے بھارت،بنگلا دیش پاکستان سے آگے نکل گئے،60کی دہائی میں غریب ممالک پاکستان کے ماڈل کو فالو کرتے تھے،جب سے یہ دوخاندان آئے ملک مقروض اور یہ امیر ہوتے گئے، 60کی دہائی میں ملک کی انڈسٹریزتیزی سے بڑھ رہی تھی،پہلی دفعہ ہماری حکومت میں انڈسٹریز میں11فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود ہماری ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی،کورونا کے باوجود معاشی حالات بہتر ہو رہے تھے، ہمارے دورمیں ریکارڈ 32 ارب ڈالر ایکسپورٹ تھی،ہمارے دورمیں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا گیا، ملک آگے بڑھ رہا تھا اس دوران بیرونی سازش کے تحت چوروں کومسلط کیا گیا، آج پاکستان میں پچاس سالہ مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، ہمارے دورمیں16روپے فی یونٹ آج 45 روپے تک پہنچ گیا،تنخواہ دارطبقے کے لیے قیامت آچکی ہے،میرا سوال ہے کونسی قیامت آئی تھی اب ملک میں ہر چیزمہنگی ہو گئی، عالمی مارکیٹ میں آج گھی کی قیمتیں کم ہو چکی ہیں،ہمارے دور میں 55 روپے اور آج 120 روپے کلوتک چلا گیا، ہمارے دور میں 100 روپے اور آج چاول 220 فی کلو ہوگیا،فیصل آباد میں 20 فیصد انڈسٹریز بند ہو چکی ہے، ہمارے دورمیں فیصل آباد میں انڈسٹریزچل رہی تھی مزدورنہیں مل رہے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں