میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقدمہ موجود ہی نہیں تھا تو بری کیسے ہوئے، شہزاد اکبر

مقدمہ موجود ہی نہیں تھا تو بری کیسے ہوئے، شہزاد اکبر

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی برطانوی عدالت سے الزامات سے بری ہونے کی خبریں درست نہیں ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ میڈیا پر شہباز شریف، ان کے بیٹے سلیمان شہباز کی برطانوی عدالت سے بریت کے بارے میں پھیلائی جانے والی خبریں درست نہیں۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے جو تحقیقات ہو رہی ہیں وہ نیب کی یا ایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر نہیں ہو رہیں۔انہوں نے لکھا کہ اس تحقیقات کا ا?غاز ایک مشکوک ٹرانزیکشن سے ہوا تھا، جس کی اطلاع ایک بینک نے دی تھی، شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی جانب سے 2019ء میں پاکستان سے برطانیہ منتقل کیے گئے کچھ فنڈز کو برطانیہ کے حکام نے مشکوک ٹرانزیکشن قرار دیا اور نیشنل کرائم ایجنسی نے ان فنڈز کے خلاف عدالت سے اثاثہ جات منجمد کرنے کا حکم حاصل کیا۔شہزاد اکبر نے مزید لکھا کہ این سی اے نے شہباز خاندان سے متعلق ان فنڈز کی تحقیقات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا اور عدالت کے ذریعے ان فنڈز کو جاری کرنے پر اتفاق کیا۔ جس قسم کی بریت سے متعلق باتیں پھیلائی جا رہی ہیں اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ کوئی مقدمہ موجود ہی نہیں تھا، این سی اے نے فنڈز منجمد کر دیے تھے اور این سی اے نے ان فنڈز کی مزید تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سلیمان شہباز تاحال اشتہاری ہیں اور منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی احتساب عدالت کو مطلوب ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں