عدالتی احکامات پرڈائریکٹر جنرل ہیلتھ فارغ
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ ہائی کورٹ کے احکامات، سندھ حکومت نے ڈائریکٹر جرنل ہیلتھ کو عہدے سے ہٹا دیا، گریڈ 20 کا سینیئر میڈیکل افسر ڈاکٹر جمن باھوٹو ڈی جی ہیلتھ مقرر، گریڈ 19 کا ڈاکٹر ارشاد میں ڈیڑھ سال سے او پی ایس پر ڈی جی کے عھدے پر براجمان تھا، پروجیکٹ ڈائریکٹر کی اضافی چارج بھی واپس لی گئی، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد سندھ حکومت نے ڈائریکٹر جرنل ہیلتھ سندھ کو عھدے سے ہٹا دیا ہے، چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے ڈاکٹر ارشاد میمن کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ کے عھدے سے ہٹا کر محکمے میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا جبکہ ڈاکٹر ارشاد میمن سے محکمہ صحت کی نگرانی و دیکھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی چارج بھی واپس لے لی گئی ہے، ڈاکٹر ارشاد میمن کی جگھ گریڈ 20 کے سینیئر میڈیکل افسر ڈاکٹر محمد جمن باھوٹو کو ڈائریکٹر جنرل سندھ مقرر کردیا گیا ہے، سندھ ہائی کورٹ نے احکامات دئے تھے کہ او پی ایس پر مقرر تمام افسران کو ہٹایا جائے، واضح رہے کہ گریڈ 19 کا موسٹ جونیئر افسر ڈاکٹر ارشاد میمن گذشتہ ڈیڑھ سال سے گریڈ 20 کے عھدے ڈائریکٹر جرنل ہیلتھ کے عھدے پر براجمان تھا.