میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کا جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب مایوس کن تھا،بلاول بھٹو

عمران خان کا جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب مایوس کن تھا،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو صیح طریقہ سے نہ مقامی سطح پراٹھایا اور نہ ہی بین الاقوامی سطح پر، ان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب مایوس کن تھا ۔مسئلہ کشمیر حل کرنا ہے تو عمران خان کو گھر جانا پڑے گا۔ہماری دعا اور خواہش ہے کہ عمران خان کے خلاف مولانافضل الرحمان کا احتجاج کامیاب ہو۔ گھوٹکی میں پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش خان مہر کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کاش ہمارا وزیر اعظم 50دن قبل مسئلہ کشمیر پر قومی اتفاق رائے پیداکرنے کی کوشش کرتااور پوری دنیا کا دورہ کرتا کہ میرے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ معاشی ایشو ہو یا جمہوری ایشو ہو ، چاہے ہماری خارجہ پالیسی یا کشمیر کا ایشو ہو ، ہمیں مل کر حل کرنا ہے اور اگر مل کر حل کرنا ہے تو عمران خان کو جانا پڑے گا۔ ایک سال کے دوران کسی سزا اور ثبوت کے بغیر تمام مخالفین کو گرفتار کر لیا ، اگر میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کرپشن کر رہے تھے تو اب کرپشن کا پیسہ بچا ہوا ہو گا، اب تو 200ملین ڈالرز کا سرپلس ہونا چاہیئے ۔کرپٹ، کرپٹ، کرپٹ کے بہانے پر عوام کے حقوق صلب کئے گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بہت سا ظلم سہا ہے اور ہم اس کٹھ پتلی کا ظلم بھی سہنے کے لئے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر دھرنے کی مخالفت کی ہے لیکن ہماری دعا اور خواہش ہے کہ مولانافضل الرحمان کا احتجاج کامیاب ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں