میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محبوبہ مفتی بھی وزیراعظم عمران خان کے تاریخی خطاب کو سراہنے پر مجبور

محبوبہ مفتی بھی وزیراعظم عمران خان کے تاریخی خطاب کو سراہنے پر مجبور

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے تاریخی خطاب کو سراہاہے ۔ٹوئیٹرپراپنے مختلف پیغامات میں انہوں نے کہاکس نے سوچاہوگاکہ ایک روز ایک پاکستانی آرایس ایس جیسی فسطائی تنظیم کے خطرات سے دنیا کو خبردار کرے گا۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ ہمیں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوناچاہیے اورمقبوضہ کشمیر میں غیرانسانی کرفیواورمحاصرہ ختم کیاجائے ۔ ادھربرطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن جارج گیلووے نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کی تقریرکوخراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہاکہ عمران خان نے فرسٹ کلاس کپتان کی اننگز کھیلتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کامقدمہ بھرپوراندازمیں پیش کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں