جنرل اسمبلی میں کشمیر پر وزیر اعظم کا دوٹوک موقف، مقبوضہ کشمیر میں جشن
شیئر کریں
مقبوضہ کشمیر میںلوگوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمر ان خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد بھر پور جشن منایا۔ عمران خان نے مسلسل محاصرے اور ذرائع مواصلات کی بندش کے باعث کشمیریوںکو درپیش مصائب و مشکلات کو بھر پور اور موثر انداز میں اجاگر کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کہ جیسے ہی عمران خان کی تقریر ختم ہوئی بھارتی فوجیوں کی بھاری تعیناتی کے باوجود کئی مقامات پر لوگ گھروں سے باہر آئے ۔ انہوں نے پٹاخے چلائے اور خوشی سے رقص کیا۔ لوگوں نے پاکستان اور آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے ۔ صورہ میں سیکڑوں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے ، وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے لگائے ۔ سیکڑوں کشمیریوں نے پاکستانی جھنڈے تھام کر بھارت مخالف مظاہرہ کیا۔ وادی کے نوجوانوں نے عمران خان کے حق میں نعرے لگائے ۔ کشمیری نوجوان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے بعد عمران خان پر بھروسہ ہے ۔بھارتی فوج نے وادی میں 5 اگست سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے ، کشمیری اپنے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں، 56 روز سے انٹرنیٹ موبائل سروس اور کاروبار بند ہیں جبکہ ہزاروں نوجوانون کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جاچکا ہے ۔