میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کلثوم نواز کی حالت پھر بگڑگئی، ایمرجنسی میں منتقل

کلثوم نواز کی حالت پھر بگڑگئی، ایمرجنسی میں منتقل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی حالت بگڑنے پر گزشتہ روز انہیں لندن کے پرنس گریس ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا۔ہسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کلثوم نواز کی حالت بہت بگڑ گئی تھی ٗڈاکٹروں نے ان کاطبی معائنہ کیا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں ممکنہ طور پر 24گھنٹے ایمرجنسی میں رکھا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق مریم، حسن، حسین والدہ کے ساتھ ہسپتال میں رہے اور نوازشریف کو بھی کلثوم نوازکی طبیعت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں دعائوں کی درخواست کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام امی کوطبیعت بگڑنے پرہسپتال لے جایا گیا، ڈاکٹرز ان کی طبیعت بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ٗامی کی طبیعت کی بہتری کیلئے دعا کریں۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو ڈاکٹروں نے کینسر تشخیص کیا اور وہ ان دنوں لندن میں زیرعلاج ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں