سندھ بلڈنگ، علی گڑھ ہائٹس کی تعمیر میں اعلانیہ عدالتی حکم عدولی
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
ضلع شرقی میں سندھ بلڈنگ کے افسران نے ناجائز تعمیرات بازار گرم کررکھا ہے ، بدعنوان ڈائریکٹر علی اسد نے ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی سسٹم کا سہارا لیتے ہوئے بیٹروں کو سرگرم کررکھا ہے ، اس مقصد میں ڈپٹی ڈائریکٹر کشن چند اور انسپکٹر وسیم کوبھی لوٹ کھسوٹ کے اختیارت دیے گئے ہیں ، ذرائع کے مطابق اس وقت مجیب نامی بیٹر ضلع شرقی میں انتہائی فعال ہے ، جس کے ذریعے جہانگیر روڈ یوٹیلیٹی اسٹور کے پیچھے سرکاری کواٹر کی اراضی پر کمرشل رہائشی پروجیکٹ علی گڑھ ہائیٹس کے نام سے تعمیر کروایا جارہا ہے ، یہ منصوبہ پلاٹ نمبر 596/2 پرقائم ہے ، ملٹی پورشن یونٹ کی تعمیرات میں خطیر رقم بیٹر مجیب کے ذریعے وصول کی گئی ہے ، واضح رہے کہ ڈائریکٹر علی اسد دانستہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ سرکاری اراضی پر کمرشل پروجیکٹ تعمیر کروارہے ہیں ۔