میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگی بجلی کیخلاف ہڑتال، احتجاجی مظاہرے، گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ

مہنگی بجلی کیخلاف ہڑتال، احتجاجی مظاہرے، گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملک بھر میں مہنگی بجلی کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔بالاکوٹ میں تاجر برادری نے بجلی بلز میں اضافہ مسترد کر دیا اور انجمن تاجران کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ بجلی بلز میں ٹیکسز کی بھرمار اور مہنگائی کے خلاف ریلی بھی نکالی گئی۔حیدرآباد چیمبر آف کامرس کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ شہر کے تمام چھوٹے و بڑے کاروباری مراکز اور دکانیں مکمل بند رہے۔ تاجروں نے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔مانسہرہ میں انجمن تاجران کی کال پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ شہر سمیت ضلع بھر میں تمام کاروباری مراکز بند رہے۔پنڈ دادن خان میں انجمن تاجران کی کال پر مکمل شٹر ڈاؤن کی گئی۔ چیچہ وطنی میں بھی بجلی بلوں کے خلاف چیچہ وطنی بار کی کال پر مکمل ہڑتال کی گئی۔تاجران کی بڑی تعداد نے احتجاج کے لیے مرکزی چوک سے واپڈا کے دفتر تک ریلی نکالی اور دفتر کے باہر دھرنا دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں