میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چندریان تھری کی کامیابی، بھارتی نجومی کا چاند کو ہندو سلطنت قرار دینے کا مطالبہ

چندریان تھری کی کامیابی، بھارتی نجومی کا چاند کو ہندو سلطنت قرار دینے کا مطالبہ

جرات ڈیسک
پیر, ۲۸ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارتی سیاسی جماعت ہندو مہاسبھا کے قومی صدر نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دوسرے مذاہب سے پہلے چاند پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو مہاسبھا کے قومی صدر سوامی چکراپانی مہاراج نے مطالبہ کیا ہے کہ چاند کو ہندو سلطنت قرار دیا جائے، چندریان 3 خلائی جہاز کی لینڈنگ سائٹ کو اس کا دارالحکومت قرار دیں۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ سوامی چکراپانی ایک نجومی کے ساتھ سیاستدان ہیں جو اپنے نامناسب اور غیر معمولی بیانات کے باعث مشہور ہیں۔ آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے قومی صدر نے ہندوستانی حکومت سے دوسرے مذاہب سے پہلے چاند پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرنے کا کہا اور مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ اس سلسلے میں ایک قرارداد پاس کرے۔ گزشتہ ہفتے چاند کے جنوبی قطب پر بھارتی خلائی ایجنسی انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے چندریان 3 کی لینڈنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا کہ لینڈر نے جس جگہ کو چھوا اسے شیو شکتی پوائنٹ کے نام سے جانا جائے گا اسی سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوامی چکراپانی مہاراج نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کو فوری کارروائی کرنی چاہیے تاکہ وہاں کوئی دہشت گرد نہ پہنچ سکے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوامی چکراپانی عجیب و غریب حرکات کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں، 2020 میں جب بھارت سمیت پوری دنیا کورونا وائرس وبائی مرض سے لڑ رہی تھی تو انہوں نے دہلی میں ایک گوموترا پارٹی کا اہتمام کیا جہاں ان سمیت ان کے ساتھی آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے اراکین نے اس بیماری سے بچنے کے لیے گائے کا پیشاب پیا۔ سوامی چکراپانی کے مطابق کورونا وائرس ان لوگوں کی وجہ سے آیا ہے جو جانوروں کو مار کر کھاتے ہیں، جب آپ کسی جانور کو مارتے ہیں تو اس میں ایک قسم کی توانائی پیدا ہوتی ہے جو اس جگہ تباہی کا باعث بنتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں