میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خیبر پخوتنخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری  نتائج کا اعلان

خیبر پخوتنخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کا اعلان

جرات ڈیسک
پیر, ۲۸ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

خیبر پخوتنخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔21 اضلاع میں 65 ویلیج اور نیبرہڈ کونسلوں کی متعدد خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے۔ ضلع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، دیر اپر، دیر لوئر اور باجوڑ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا۔پشاورمیں جمیعت علما اسلام کے عنایت اللہ 1 ہزار 4 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر، پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار خان ولی 658 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ویلج کونسل ملک آباد سے جماعت اسلامی کے امیدوار نور زار خان نے 766 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، ویلج کونسل نورانی یوتھ کونسلر سیٹ پر جماعت اسلامی کے امیدوار اویس 331 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔شبقدر کے ویلج کونسل میں حاجی زئی جنرل سیٹ پر آزاد امیدوار بادام گل 1304 ووٹ لے کر جیت گئے، شبقدر کے ویلج کونسل کتوزئی سے جماعت اسلامی کے امیدوار شریف گل نے 501 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔لوئر دیر میں تیمرگرہ کی جنرل سیٹ پر پیپلز پارٹی کے عبدالرحیم 350 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جماعت اسلامی کے میاں شاکر اللہ 310 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، ویلج کونسل ڈھیری تالاش میں یوتھ کونسلر سیٹ پر پیپلز پارٹی کے حمید شہزاد نے 771 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جے یو آئی کے ذیشان علی 508 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔کوہاٹ میں ویلج کونسل رحمان آباد میں آزاد امیدوار تنویر انجم 570 ووٹ لیکر کامیاب، محمد بلال کو 542 ووٹ ملے، ویلج کونسل نصرت یوتھ نشست پر جماعت اسلامی کے صدیق اللہ 683 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، اکوڑہ خٹک ایوب آباد سے مسلم لیگ ن کے عالمگیرخان 422 ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابل مستمر شاہ 276 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔آزاد امیدوار اعجاز احمد 646 ووٹ لیکر بالا کوٹ کی ویلج کونسل پھاگل سے جنرل کونسلر منتخب ہوگئے، عبدالجلیل 589 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، محمد اسحاق 225 ووٹ لیکر کر تیسرے نمبر پر رہے، ڈیرہ اسماعیل خان کی درابن کلاں وارڈ نمبر1 میں جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ امیدوار محمد بلال 921 لیکر کامیاب ہوگئے۔پشاور کی ویلج کونسل معروف زئی سوڑیزئی بالا میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ملک اسد احمد 970 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ مانسہرہ میں پھاگل اور وی سی ٹھاکرمیرا کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحصیل بالاکوٹ کی وی سی پھاگل میں قاری اعجاز کامیاب ہوئے۔ قاری اعجاز کو 647 ووٹ پڑے جبکہ جلیل احمد 589 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ وی سی ٹھاکر میرا میں محمد ارشاد 796 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے اور سجاد احمد 743 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے۔ہری پور میں ویلج کونسل موہری 17 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ملک شہزاد 956 ووٹ حاصل کرکے جنرل کونسلر منتخب ہوگئے۔ راجا شوکت 575 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے، محمود شاہ 234 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے، جبکہ عامر محمود 168 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے اور کل ووٹوں کی تعداد 3689 تھی۔باجوڑ کی یوتھ کونسلر نشست کے غیر حمتی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اسلام الدین 550 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جماعت اسلامی کے امیدوار عماد الدین نے 396 ووٹ حاصل کیے۔۔ اسی علاقے میں 14 خواتین، ایک یوتھ کونسلر پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، جبکہ چار ویلج کونسلز میں کاغذات جمع نہ ہونے کیوجہ سے خواتین کے سیٹیں ایک بار پھر خالی رہیں گی۔چارسدہ میں یونین کونسل حصارہ یاسین ویلج نواں کلی ضمنی انتخابات کے غیر حمتی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار محمد عباس کامیاب ہوگئے۔ انھوں نے 658 ووٹ لیے جبکہ جماعت اسلامی کے محمد صدیق 383 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں