میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی کی کارکنوں کو بجلی بلوں کے خلاف عوامی احتجاج میں شرکت کی ہدایت

پیپلز پارٹی کی کارکنوں کو بجلی بلوں کے خلاف عوامی احتجاج میں شرکت کی ہدایت

جرات ڈیسک
پیر, ۲۸ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے ملک بھی کارکنوں کو بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف عوامی احتجاج میں بھرپور طریقے سے شرکت کی ہدایت کر دی۔ اپنے ایک بیان میں سیکریٹری جنرل پی پی پی نیر بخاری نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منہگی بجلی کے خلاف سٹی، یونین کونسل اور تحصیل سطح پر احتجاج کیا جائے۔ بجلی کی کمر توڑ قیمتوں کی وجہ سے ملک کا ہر شہری پریشان ہے، پیپلزپارٹی کے کارکن عوام کی آواز بن کر بجلی کی قیمتوں کے خلاف احتجاج شروع کریں۔ واضح رہے کہ ملک میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف عوام کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے، مختلف شہروں میں بجلی کے بلوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجاً بل جلائے۔ اسلام آباد، پشاور اور ملتان کی بجلی کمپنیوں نے مظاہرین کے ڈر سے پولیس بھی بلالی اور متعلقہ حکام کو خط لکھ کر تحفظ کا مطالبہ کر دیا۔ جماعت اسلامی نے 2 ستمبر کو ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں