پی ایس ایم یوپلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں کرپشن
شیئر کریں
پی ایس ایم یو کے شعبے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں کرپشن اور اقربا پروری، دو اہم عہدوں پر عدالتی احکامات کے برخلاف افسران تعینات، ماتحت خاتون ملازمین کو ہراساں کرنے کا بھی انکشاف، تفصیلات کے مطابق پروجیکٹ کوآرڈینشن اینڈ مانیٹرنگ یونٹ کے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں اقربا پروری اور کرپشن عروج پر پہنچ گئی ہے، ذرائع کے مطابق 7 ارب کے لگ بھگ فنڈ رکھنے والے سوات پراجیکٹ کے پراجیکٹ کوآرڈینٹر کے عہدے پر براجمان نذیر میمن کے پاس پی ڈی نیپر ہوڈ کا عہدہ بھی موجود ہے، جبکہ اس کی اصل پوسٹ ایم ٹی سیڈا ہے، لیکن وہ مختلف ہتھکنڈے اور جعلسازی کرتے ہوئے دونوں عہدوں پر براجمان ہے، اسے طرح گریڈ 15 میں بھرتی خاتون ملازم کو گریڈ 16 میں ترقی دے کر کیڈر تبدیل کرکے سیکریٹری مقرر کیا گیا اور کچھ عرصے بعد گریڈ 17 اور 18 میں ترقی دیدی گئی، ایک سابقہ سیکریٹری کی رشتہ دار کو گریجویشن کے باوجود ڈائریکٹر کے عہدے پر مقرر کیا گیا اور کچھ عرصے کے بعد خصوصی نوازش کرتے ہوئے ڈائریکٹر پروکیورمنٹ کے عہدہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ادارے میں ماتحت خاتون ملازمین کو مختلف طریقوں سے ہراساں بھی کیا جاتا ہے اور ڈائریکٹر کے عہدے پر براجمان مرتضیٰ ابڑو نے کرپشن اور اقربا پروری قائم کرتے ہوئے ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔