میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حقیقی آزادی کی جدوجہدسیلاب میں بھی چلتی رہے گی ،عمران خان

حقیقی آزادی کی جدوجہدسیلاب میں بھی چلتی رہے گی ،عمران خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

اللہ اپنی قوم اور مخلوق کو آزماتا ہے، اللہ نے ہمارے اوپر آزمائش دی ہے، ہم سب کو اللہ کے سامنے وعدہ کرنا ہوگا کہ ہم اس امتحان میں فیل نہیں ہوں گے، ہمارے لوگ مشکل میںہیں ہمیں ان کواس سے نکالناہوگا
سازش کرکے ہماری حکومت گرائی اور 4 ماہ بعد ملک کا دیوالیہ نکال دیا گیا،آج ملک میں مسلسل مہنگائی بڑھ رہی ہے، ہمارے دور میں مہنگائی 16 فیصد تھی جو اب 45 فیصد ہو چکی چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید
جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سازش کرکے ہماری حکومت گرائی اور 4 ماہ بعد ملک کا دیوالیہ نکال دیا گیا، آج ملک میں مسلسل مہنگائی بڑھ رہی ہے، ہمارے دور میں مہنگائی 16 فیصد تھی جو اب 45 فیصد ہو چکی، ان کا تو سارا شور ہی مہنگائی کے خلاف تھا۔ انہوں نے جہلم میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بڑے امتحان میں ڈالا ہے، اللہ اپنی قوم اور مخلوق کو آزماتا ہے، اللہ نے ہمارے اوپر آزمائش دی ہے، ہم سب کو اللہ کے سامنے وعدہ کرنا ہوگا کہ ہم اس امتحان میں فیل نہیں ہوں گے، ہمارے لوگ مشکل میں ہیں، سوات، گلگت سمیت ہر جگہ سیلاب آیا ہوا ہے، تونسہ ، راجن پور، ڈی جی خان میں نہیں جاسکا، ادھر بھی پانی کا سمندر بنا ہوا ہے، لوگوں نے اپنی محنت سے فصلیں اگائیں لیکن پانی آگیا، بلوچستان کے سارے علاقے متاثر ہوئے سندھ میں لوگوں کا برا حال ہے، اس امتحان سے قوم مل کر لڑتی ہے، حکومت جتنی مرضی کوشش کرلے جب تک قوم اکٹھی نہیں ہوتی کامیابی نہیں ہوتی۔
2010میں سیلاب آیا تو ہم نے بھرپور کوشش کی، اوورسیز پاکستانیوں سمیت سب نے اس امتحان میں شرکت کی اور اس امتحان کو پاس کیا۔ قوم کو کہنا چاہتا ہوں ہم نے مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ سب سے پہلے رضا کار فورس ٹائیگر فورس کو اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے، اس کی ممبرشپ کررہے ہیں، ہم بڑی فورس جمع کررہے ہیں جو حکومتوں کی مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں پیر کی شام کو ٹیلی تھون کروں گا اوراندرون بیرون ملک پاکستانیوں سے پیسا اکٹھاکروں گا، پھر ثانیہ نشتر کو اس فنڈ کے اوپر بٹھائیں گے پھر مستحقین میں فنڈز تقسیم کریں گے۔اسی طرح ہم نے مستقبل کی بھی منصوبہ بندی کرنی ہے۔ ہم ڈیمز بنائیں گے، مجھے فخر ہے ہم نے ساڑھے تین سالوں میں پاکستان میں 10ڈیمز شروع کیے، 50سال کے بعد پاکستان میں بڑے ڈیمز بنے، بھاشا ڈیمز، داسو، اور مہمند ڈیم بن رہا ہے۔مہمند ڈیم 2025تک بن جائے گا، ڈیمز پانی کو ذخیرہ کرلیتے ہیں۔پھر وہ پانی تباہی کرنے کے نعمت بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں 80ہزار ڈیمز ہیں، پانچ ہزار بڑے ڈیمز ہیں، ہمارے پاس صرف منگلا اور تربیلا دو ڈیمز بنے، میں پچھلی حکومتوں سے سوال پوچھتا ہوں کہ ان کو کبھی خیال نہیں آیا ، کسی نے ڈیمز بنانے کا نہیں سوچا۔پہلی بار پی ٹی آئی کی حکومت نے10ڈیمز بنانے کے منصوبے بنائے۔انہوں نے کہا کہ معیشت نیچے آگئی ، قرضے مزید لے لیے، آج مفتاح اسماعیل کہتا تحریک انصاف آئی ایم ایف پروگرام فیل کرنا چاہتی ہے، سوال پوچھتا ہوں کہ دو مہینے پختونخواہ کا وزیرآپ سے بار بار میٹنگ کرنے کا پوچھتا رہا، آپ نے جو وعدہ کیا تھا وہ پیسے پختونخواہ کو نہیں دیے، اوپر سے سیلاب آگیا ہے، اب آپ کہتے ہیں ہم آپ کو سرپلس دیں گے، سیلاب کی تباہ کاریوں میں کہاں سے سرپلس دیں گے؟ آپ کو آئی ایم ایف سے بات کرنی چاہیے، جب کورونا آیا تو میں آئی ایم ایف سربراہ سے بات کرکے رعایت لی، میں نے لوگ مشکل میں ہیں، آپ کو بھی آئی ایم ایف سے بات کرنی چاہیے کہ سیلاب آیا ہوا ہے، تھوڑا سا اپنا دل گردہ بڑھاؤ، گوری چمڑی سے اتنا نہ ڈرو


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں