میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت مشکل وقت میں صوبے کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ،سید مراد علی شاہ

سندھ حکومت مشکل وقت میں صوبے کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ،سید مراد علی شاہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

متاثرین بارش زدگان کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ،نقصانات کاجائزہ لینے کے لیے ہرضلع کادورہ کیاجائے گا
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے فوری طور پر رقم کی فراہمی شروع کردی گئی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ کی میڈیا سے بات چیت
عمر کوٹ (نامہ نگار)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں اور سندھ حکومت مشکل کے اس وقت میں صوبے کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں متاثرین بارش زدگان کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ۔وزیراعلی سندھ ہفتہ کو مختصر دورے پر عمرکوٹ پہنچے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مختلف بارش متاثرین کے کیمپوں کا بھی دورہ کیا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ خود سندھ میں حالیہ شدیدبارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے متاثرین سے کی داد رسی کے لیے ہر ضلع کادورہ کررہے ہیں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا کے مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ وہ دو دن سے وزیراعظم میاں شہباز شریف کیساتھ سندھ کے دورے پر تھے آج میں عمرکوٹ پہنچا ہوں میں بارش سے متاثر ہر ضلع کا خود دورہ کرونگا لوگ اس وقت شدید تکلیف میں ہے سندھ حکومت وفاق کیساتھ مل کر متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے وزیراعلی سندھ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس وقت ہمارے پاس ٹینٹوں کی کمی ہے ہم نے "24000”ٹینٹوں کے لیے آڈر دیدیا ہے سندھ کو کم ازکم دس لاکھ ٹینٹوں کی ضرورت ہے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے فوری طور پر رقم کی فراہمی شروع کردی گئی ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کٹوتی کے متعلق وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یہ پروگرام بینظیر کے نام پر ہے کٹوتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا کٹوتی کرنے والوں کو جیل جانا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ نے پورے سندھ کا دورہ کیا ہے ہر جگہ پانی ہی پانی ہے دو دن سے وزیراعظم کے ساتھ پورے سندھ کے دورے پر تھاعمرکوٹ سمیت پورا سندھ ڈوبا ہوا ہے عمرکوٹ لگتا ہے دریائے سندھ میں بہہ گیا ہے عمرکوٹ میں بارش کی وجہ سے ریلیف کے کاموں میں دشواری کا سامنا تھاریلیف کے کام کو تیز کیا جارہا ہے سب پہلے ہم پانی نکالنے کی کوشش کررہے ہیں یہ بارشیں 2020اور 2011 سے بھی زیادہ ہیں متاثرین کہتے ہیں کہ ہمیں ٹینٹ دو ہم اپنے علاقے میں جاکر رہینگے ٹینٹ کے لئے پی ڈی ایم اے اور وزیراعظم کو کہا ہے بہت جلد ہمیں ٹینٹ مل جائے گا اور متاثرین میں تقسیم کرینگے ہماری پوری کوشش ہے کہ متاثرین کی مدد کریں نئے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو فوری طور پر ختم کیا جائے گا اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ ریلیف کے کام کی وہ خود نگرانی کریں ڈپٹی کمشنر خود آخری یونین کونسل تک جائے اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر سید ناصر شاہ ،صوبائی وزیر مکیش چاولہ ،صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ ،صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور،ایم پی اے سید امیر علی شاہ اور ضلع کے منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ساتھ تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں