میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیلاب سے متاثرآخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے آرمی چیف

سیلاب سے متاثرآخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے آرمی چیف

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر پاک فوج نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کردیں
پانچ ہزار راشن کے پیکٹ متاثرین میں تقسیم، متاثرہ علاقوں میں پچاس کشتیوں کی مدد سے متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کا عمل بھی جاری
راولپنڈی (نیوز:ایجنسیاں)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر پاک فوج نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کردیں، چوبیس گھنٹے کے دوران پانچ ہزار چار سو ستاسی راشن کے پیکٹ متاثرین میں تقسیم، متاثرہ علاقوں میں پچاس کشتیوں کی مدد سے متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کا عمل بھی دن بھر جاری رہا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران سیلاب متاثرین میں 5487 راشن پیک اور 1200 سے زائد خیمے تقسیم کردیئے گئے جبکہ اب تک 25 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے اس کے علاوہ ملک بھر میں 117 ریلیف کیمپ بھی قائم کردیئے گئے ، آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کے تحت قائم کوآرڈینیشن سنٹر ریسکیو اور ریلیف کوششوں کو مربوط بنا رہا ہے امدادی اشیاء کی وصولی اور تقسیم کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کے لئے ملک بھر میں آرمی کلیکشن پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں،ملک بھر میں ہلکی سے معتدل پسند موسلادھار بارشیں ریکارڈ کی گئیں ،مالم جبہ میں سب سے زیادہ 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، دریائے جہلم، راوی، چناب اور ستلج معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں دریائے سندھ میں اٹک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے ، تونسہ اور سکھر میں اونچے درجے کا سیلاب ہیچشمہ، گڈو اور کوٹری میں درمیانے درجے کا سیلاب، تربیلا اور کالاباغ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے اوردریائے کابل نوشہرہ میں بہت اونچے اور ورسک کے مقام پر درجے کا سیلاب ہے ،دریائے سوات میں منڈا کے مقام پر اونچے درجے اور اماندرہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ڈی جی خان اور راجن پور شامل ہیں، بلوچستان کے متاثرہ اضلاع میں خضدار، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد شامل ہیں جبکہ بلوچستان کے جھل مگسی، لسبیلہ، صحبت پور اور موسیٰ خیل متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں سندھ کے متاثرہ اضلاع میں ٹنڈو الہ یار، خیرپور، بدین، دادو، سکھر، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی اور لاڑکانہ شامل ہیں خیبر پختونخواہ کے متاثرہ اضلاع میں ڈی آئی خان، ٹانک، سوات، نوشہرہ اور چارسدہ شامل ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق گلگت بلتستان کے متاثرہ اضلاع میں گلگت، ہنزہ اور غذر شامل ہیں، سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پاک فوج کے 7522 جوان 50 کشتیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں