میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغان فریقین کے مابین سیاسی تصفیہ چاہتے ہیں،آرمی چیف

افغان فریقین کے مابین سیاسی تصفیہ چاہتے ہیں،آرمی چیف

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کیلئے کوشاں ہے، افغان فریقین کے مابین متفقہ سیاسی تصفیہ چاہتے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ رچرڈموور سے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی، پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، انٹیلی جنس اور دفاعی تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں امریکی انخلا کے بعد افغانستان کی صورت حال اور علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ رچرڈموور نے علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستانی انتھک کاوشوں کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان پْرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لیے کوشاں ہے۔سربراہ پاک فوج نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کی ہر ممکن مدد کے لیے پْرعزم ہے، افغان فریقین کے مابین متفقہ سیاسی تصفیہ چاہتے ہیں، افغانستان میں استحکام اور علاقائی امن وخوش حالی کے لیے ناگزیر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں