میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کابل دھماکے،داعش نے خودکش بمبار کی شناخت ظاہرکردی ،تصویر بھی جاری

کابل دھماکے،داعش نے خودکش بمبار کی شناخت ظاہرکردی ،تصویر بھی جاری

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

داعش نے کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خودکش حملہ کرنے والے جنگجو کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تنظیم داعش ( خراسان) کے بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ کابل ہوائی اڈے پر حملہ عبدالرحمن الوگری نامی خودکش بمبار نے کیا۔ اس حملے میں 13 امریکی فوجیوں، 28 طالبان سمیت کئی درجن افراد ہلاک وزخمی ہوئے۔داعش ( خراسان) سے تعلق رکھنے والے جنگجو عبدالرحمن الوگری نے کابل ہوائی اڈے کے اندر اور باہر افغانستان سے انخلا کے لیے پروازوں کے انتظار میں جمع ہونے والے سیکڑوں افراد کے عین درمیان خود کو دھماکے سے آڑا لیا تھا۔داعش( خراسان) کے جاری کردہ بیان کو تنظیم کی اعماق نامی نیوز ایجنسی نے نشر کیا جس کے مطابق خود کش دھماکہ عبدالرحمن الوگری نے کیا۔ تنظیم نے الوگری کی تصویر بھی جاری کی ۔اعماق کے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کے جنگجو سکیورٹی کے تمام حصار پار کرتے ہوئے امریکی فوجیوں سے صرف پانچ میڑ فاصلے کی دوری تک پہنچ گئے تھے۔دوسری جانب افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حامد کرزئی ایئر پورٹ کے باہرگزشتہ روز ہونے والے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 108 ہو گئی، جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں13 امریکی فوجی اور 95 افغان باشندے شامل ہیں،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق داعش نے کابل ایئر پورٹ دھماکوں کی ذمے داری قبول کر لی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں