میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبوضہ کشمیر میں حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے ، ملیحہ لودھی

مقبوضہ کشمیر میں حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے ، ملیحہ لودھی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

اقوام متحدہ میں متعین پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے قائمقام انڈر سیکرٹری جنرل خالد خیری سے ملاقات کی ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور انسانیت سوز پابندیاں چوتھے ہفتے میں داخل ہو گئی ہیں۔ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کو رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے امن مشن کی تعدادبڑھا کر اس مزید فعال بنایا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں