میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کی فضائی حدود میں تبدیلی، 3روٹس بند، متبادل راستوں کا ناٹم جاری

کراچی کی فضائی حدود میں تبدیلی، 3روٹس بند، متبادل راستوں کا ناٹم جاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کی فضائی حدود میں تبدیلی کرتے ہوئے انٹرنیشنل پروازوں کے لیے کراچی کے تین روٹس کو بند کردیا ہے ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردہ ناٹم کے مطابق تینوں روٹس کے متبادل روٹ بھی دے دیئے گئے ہیں اور تینوں روٹ کی پابندی بدھ سے 31 اگست تک رہے گی تب تک پروازیں 26 ہزار فٹ کی بلندی کا روٹ استعمال کریں۔ دریں اثنا وزیراعظم کی زیر صدارت ایوی ایشن ڈویژن کے اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے جس میں وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے کے لیے نئے طیاروں کی خریداری کی اجازت دے دی۔ وزیراعظم نے پی آئی اے کو سفری سہولت عالمی معیار کے مطابق بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے درمیانی گنجائش کے نئے طیارے خریدنے کی اجازت دی جو کہ ڈومیسٹک اور ریجنل روٹس کے لیے ہوں گے اور آئندہ سال پی آئی اے میں 4 نئے طیارے شامل کیے جائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں