بھارت میں گورمیت سنگھ کی تنظیم کے خلاف کریک ڈاؤن
شیئر کریں
ہریانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سیکورٹی فورسز نے سکھوں کے روحانی پیشوا گورو گرمیت رام سنگھ کی تنظیم ڈیرا سچا سودا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 30 شرم بند کردیے۔ہریانہ کی ایک عدالت نے جمعہ کو گورو گرمیت سنگھ پر دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے 15 سال قبل پرانے مقدمے میں فرد جرم عائد کی تو ان کے عقیدت مند مشتعل ہوگئے، جبکہ مظاہرین نے شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ پرتشدد مظاہرے کے دوران اب تک 36 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے، ریاست ہریانہ میں سیکورٹی فورسز نے کرفیو میں نرمی کرتے ہوئے گورو گرمیت سنگھ کے عقیدت مندوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا۔دوسری جانب پولیس، بی ایس ایف اور فوج نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ریاست ہریانہ میں موجود ڈیرا سچا سودا کے 30 شرم بند کردیئے۔گورو گرمیت سنگھ کے سرسا میں موجود مرکزی آشرم میں اب بھی 30 ہزار کے قریب عقیدت مند موجود ہیں، جبکہ سیکورٹی فورسز اور عقیدت مندوں کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ہریانہ کی ایک عدالت نے 25 اگست کو 2002 میں اپنی دو عقیدت مند خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا، تاہم اب کل انہیں باقاعدہ سزا سنائی جائے گی۔ادھر ہریانہ کی حکومت نے گورو گرمیت رام سنگھ پر فرد جرم عائد کرنے والے جج جگجیت سنگھ کو فول پروف سیکورٹی دینے کی ہدایت کی ہے۔