میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف الیکشن کمشنر کیخلاف درخواست سپریم جوڈیشل کونسل میں جمع

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف درخواست سپریم جوڈیشل کونسل میں جمع

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف درخواست سپریم جوڈیشل کونسل میں جمع کروادی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کیا ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماء سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف درخواست سپریم جوڈیشل کونسل میں جمع کروادی ہے، درخواست میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ساتھ الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران کو بھی فریق بنایا گیا ہے، جوڈیشل کمیشن میں جمع کروائی گئی درخواست میں ہماری جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کیخلاف کارروائی کرکے انہیں عہدوں سے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے اپنے اور پاکستان تحریک انصاف کے خلاف بغض و تعصب کی بار بار نشاندہی کی ہے اور اس سلسلے میں پیہم تشویش کا اظہار کیا ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے، جس نے تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن کی بدنیتی اور تعصب کو ثابت کیا ہے، اس سے ہمارے مؤقف پر مہرِ تصدیق ثبت ہوئی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم کروڑوں پاکستانی ووٹرز اور پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے حمایتوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت فوجداری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اراکین فی الفور مستعفیٰ ہوں، اس کے ساتھ میں ایک مرتبہ پھر دہراتا ہوں کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لازماً خود کو میرے اور پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تمام مقدّمات سے الگ کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں