میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری اسکیم: حجاج کو 97 ہزار روپے فی کس واپسی پیر سے شروع ہوگی

سرکاری اسکیم: حجاج کو 97 ہزار روپے فی کس واپسی پیر سے شروع ہوگی

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۸ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کو مزید 12 ارب روپے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت حج پر جانے والے ہر حاجی کو 97 ہزار روپے فی کس کے حساب سے رقوم کی واپسی پیر سے شروع ہو جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق منیٰ میں جگہ نہ ملنے اور ٹرین کی سہولت سے مستفید نہ ہونے والے 22 ہزار 600 حاجیوں کو 21ہزار روپے فی کس کے حساب سے اضافی رقم واپس کی جائے گی۔ اسی طرح مدینہ منورہ میں مرکزسے باہر رہائش اختیار کرنے والے 18 ہزار حاجیوں کو 14 ہزار روپے فی کس کے حساب سے اضافی رقم واپس کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں