میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جناح اسپتال میں پابندی کے باوجود میڈیکل ریپس کا راج

جناح اسپتال میں پابندی کے باوجود میڈیکل ریپس کا راج

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی ( رپورٹ :مسرور کھوڑو ) جناح اسپتال کراچی میں پابندی کے باوجود میڈیکل ریپس نے راج قائم کردیا، ڈاکٹرز مریضوں کو چھوڑ کر گھنٹوں تک ادویات بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کرنے میں مصروف ہیں، میڈیکل کمپنیوں کے نمائندوں کے موجب اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکیورٹی کی اجازت سے وارڈوں میں جاتے ہیں۔ روزنامہ جرآت کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں پابندی کے باوجود جناح پوسٹ گریجوئٹ میڈیکل سینٹر میں فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے نمائندوں نے اپنا راج قائم کردیا ہے، مختلف وارڈز کے ڈاکٹرز مریضوں کا علاج کرنے سے پہلے کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتوں کو ترجیح دے رہے ہیں، ڈاکٹرز میڈیکل ریپ کی تجویز کردہ ادویات نسخے میں لکھنے لگے ہیں، مہنگی ادویات خریدنے کے باعث دور دراز سے آئے غریب مریضوں اور لواحقین کی مشکلاتوں میں مزید اضافہ ہو گئے ہیں، بیشتر ڈاکٹرز منافع میں حصہ اور مختلف سہولیات کے خاطر کمپنیوں کی مہنگی ادویات مریضوں کو تجویز کرتے ہیں، مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اسپتال میں میڈیکل ریپس کا داخلہ بند کیا جائے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے احکامات کے مطابق ڈاکٹرز کسی بھی ادویات کے نام کے بجائے اس کا صرف فارمولا نسخے پر لکھیں، میڈیکل کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکیورٹی یاسین عمرانی کی اجازت سے وارڈز میں جاتے ہیں، جہاں پر ڈاکٹروں سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں