میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد 'یونیک گروپ کا مزدوروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کا سلسلہ نہ رک سکا

حیدرآباد 'یونیک گروپ کا مزدوروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کا سلسلہ نہ رک سکا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی یونیک گروپ آف انڈسٹریز کا مزدوروں کے حقوق پر ڈاکہ، 50 مزدوروں نے لیبر کورٹ میں درخواستیں دائر کردی، کئی سال سے کام کرنے والے 20 سے زائد مزید مزدوروں کو نکال دیا گیا، دو ماہ کی تنخواہ دیکر مزدوروں کو نکال دیا گیا ہے، ورکرز، درخواست پہنچی ہے، کارروائی شروع کردی ہے، رینجنل ڈائریکٹر لیبر ، تفصیلات کے مطابق یونیک گروپ آف انڈسٹریز میں مزدوروں کے حقوق پر ڈاکے ڈالنے کا سلسلہ نہ رک سکا ہے، تنخواہ و دیگر جائز مراعات مانگنے والے مزدوروں کو مختلف طریقوں سے ہراساں کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے، یونیک گروپ آف انڈسٹریز کی ڈی ایس موٹرسائیکل فیکٹری سے برطرف 50 سے ملازمین نے گریجویٹی، تنخواہ و دیگر مراعات کیلئے لیبر کورٹ میں درخواستیں دائر کردی ہے جس پر لیبر کورٹ نے کل مزدوروں کو بیان دینے کیلئے طلب کرلیا ہے، یونیک کمپنی کی جانب سے نکالے گئے ملازمین شہزاد، وقار، ذوہیب و دیگر کا کہنا ہے کہ کئی سال سے کام کرنے والے 20 سے زیادہ مزدوروں کو دو ماہ کی تنخواہ دیکر نکال دیا گیا ہے، انہوں نے نے کہا 15 15 سال سے کام کرنے والے مزدوروں کو بغیر کسی سبب کے نکال دیا جاتا ہے اور کوئی بھی مراعات نہیں دی جاتیں، دوسری جانب روزنامہ جرأت کی جانب سے رابطہ کرنے پر ریجنل ڈائریکٹر لیبر غلام رسول نے بتایا کہ مزید نکالے گئے مزدوروں کی درخواست ملی ہے، تاہم انہیں تعداد یاد نہیں، انہوں نے کہا کہ درخواست پر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ واضع رہے کہ حیدرآباد میں مختلف انڈسٹریز کی فیکٹریوں میں کام ٹھیکیدار سسٹم کے تحت چلایا جا رہا ہے، جبکہ سرکاری اداروں کے افسران کو مالکان میں گٹھ جوڑ کے باعث کوئی بھی کارروائی کرنے کیلئے تیار نہیں جس کے باعث مزدور خوف کے باعث اپنے جائز حقوق بھی نہیں مانگتے، جبکہ مزدوروں کو مختلف طریقوں خاص طور پر پولیس کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں