میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیروزگار شہری 600موٹرسائیکلوں کا مالک نکل آیا،اثاثوں سے لاعلم ملزم گرفتار

بیروزگار شہری 600موٹرسائیکلوں کا مالک نکل آیا،اثاثوں سے لاعلم ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی میں بے روزگار شہری کروڑوں روپے مالیت کی 600موٹرسائیکلوں کا مالک نکل آیا، اپنے اثاثوں سے لاعلم ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹیکس نمبر کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو دفتر آنے والا شہری 600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا جس کے بعد متعلقہ ادارے نے اس سے ابتدائی پوچھ گچھ کی۔نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آبادکے علاقے رشید پارک سے تعلق رکھنے والے شہری محمد سلطان کے نام پر 600موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ نکلیں۔ محمد سلطان کا کہنا ہے کہ میر ا کوئی کاروبار ہے اور نہ ہی کوئی نوکری، بے روزگار ہونے کے باوجود چار کروڑ مالیت کی موٹر سائیکلیں کیسے خرید سکتا ہوں۔ محمد سلطان کا دعویٰ ہے کہ موٹر سائیکلوں کے شو روم پر ملازمت کرتا رہا ہوں، وہاں میرے شناختی کارڈ کا غلط استعمال کیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں