میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم عہدے سے سبکدوش ، وفاقی کابینہ تحلیل ۔قائم مقام وزیراعظم کا نام طے کر لیا گیا!

وزیراعظم عہدے سے سبکدوش ، وفاقی کابینہ تحلیل ۔قائم مقام وزیراعظم کا نام طے کر لیا گیا!

منتظم
جمعه, ۲۸ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

عدالت عظمیٰ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد وزیراعظم نوازشریف اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ہی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔
مسلم لیگ نون کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو تحفظات کے باوجود تسلیم کرنے کا عندیہ دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ” پٹیشن کے اندراج سے فیصلہ آنے تک مختلف مراحل پر شدید تحفظات کے باوجود عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔مسلم لیگ نون کے ترجمان نے اپنے پہلے باضابطہ ردِ عمل میں یہ بھی واضح کیا کہ فیصلے کے خلاف دستیاب تمام آئینی وقانونی آپشنز کو استعمال کیا جائے گا۔
مسلم لیگ نون کے لیے وزیراعظم کے عہدے سے سبکدوش ہوتے ہی وفاقی کابینہ کی تحلیل کے بعد قائم مقام وزیر اعظم کے انتخاب کا ہے۔انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق نوازشریف کی سبکدوشی کے ساتھ ہی قائم مقام وزیراعظم کے لیے نام طے کرلیا گیا ہے۔ جس کا اعلان اگلے کچھ گھنٹوں میں کیا جانا ہے۔ مسلم لیگ نون عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کے بعد کچھ دیر میں اپنا باضابطہ ردِ عمل اسلام آباد میں پنجاب ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے دے گی۔ امکان ہے کہ اس پریس کانفرنس میں قائم مقام وزیراعظم کے نام کا بھی اعلان کر دیا جائےگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں