میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم ،ڈائریکٹوریٹ اسکولزمیں تعینات سپرنٹنڈنٹ جعلی نکلا

محکمہ تعلیم ،ڈائریکٹوریٹ اسکولزمیں تعینات سپرنٹنڈنٹ جعلی نکلا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

ڈائریکٹوریٹ اسکولز محکمہ تعلیم کریم آباد میں عرصہ دراز سے اہم عہدے پر تعینات افسر جعلی نکلا تعلیمی اسناد کے ساتھ ساتھ کراچی کا ڈومیسائل بھی جعلی ایک کروڑ 13لاکھ سے زائد کی رقم کے غبن میں ملوث۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کراچی میں عرصہ دراز سے ڈائریکٹر تعلیم کراچی کی ناک کے نیچے اہم عہدے پر تعینات عمران سولنگی کی بھرتی جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ جن تعلیمی اسناد اور کراچی کے کوٹے پر بھرتی کیاگیا وہ بھی جعلی نکلیں۔ عمران سولنگی کا براہ راست تعلق لاڑکانہ سے ہے گلستان جوہر کراچی کے پتے پر اس کو کراچی کا شہری ثابت کرکے گریڈ 14میں بھرتی کیاگیا جس کے بعد کراچی کے شہریوں کے حقوق پر شب خون مارتے ہوئے گریڈ 17 میں ترقی بھی دے کر سپرنٹنڈنٹ کے اہم عہدے تک پہنچا دیا ،عمران سولنگی جوکہ سابق ڈائریکٹر فنانس لیاقت سولنگی کا بھانجا ہے، لیاقت سولنگی بھی کراچی میں سیاسی بنیادوں پر لایا گیا تھا لیاقت سولنگی کے پاس کراچی بھر کے بے شمار اسکولوں کی فنانس تقسیم کی ڈی ڈی او شپس بھی رہی، محکمہ کراچی میں کروڑوں روپے کی خوردبرد میں ملوث بھی رہا ہے ۔سرکاری اسکولوں میں فرنیچر اور سائنسی آلات کے ٹینڈروں میں کروڑوں روپے کے اسکینڈل میں شریک رہا ہے۔ لیاقت سولنگی نے اپنے تعلقات کی بنیاد پر اپنے بھائی عمران سولنگی کو جعلی ڈومیسائل جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر جعلی بھرتی کروائی اپنے بڑے بھائی کے نقش قدم پر عمران سولنگی بھی محکمہ تعلیم کراچی کے فنڈز کو خوردبرد کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں