میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،غیر قانونی عمارتوں پر نمائشی کارروائیوں سے ڈی جی سسٹم کی کمائی

سندھ بلڈنگ ،غیر قانونی عمارتوں پر نمائشی کارروائیوں سے ڈی جی سسٹم کی کمائی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ عبدالرشید سولنگی نے غیر قانونی تعمیرات کو برقرار رکھنے کیلئے سسٹم افسران کو چھوٹ دے دی ، ناجائز تعمیرات کو معمولی توڑ پھوڑ کے بعد فی عمارت 15 سے20 لاکھ میں معاملات طے کیے جانے لگے ، ضلع وسطی میں متعدد عمارتوں کے مالکان سے کروڑوں وپے اینٹھ لیے گئے ہیں ، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ میں ڈی جی سسٹم کے اہم میرے ڈائریکٹر ظہیر احمدالمعروف ظہیر استاد نے غیرقانونی تعمیرات کیخلاف ڈرامائی مہم میں خاصی شہرت رکھتے ہیں ، ناظم آباد نمبر 2 پلاٹ نمبرای 5/6 اور ڈی 5/7 سے 9/9 پر نمائشی کارروائی کرکے کروڑوں روپے وصول کیے گئے ہیں ، ذرائع کے مطابق فہد نامی شخص سے لین دین کے معاملات طے کیے گئے ، اس جعلسازی میں سرکاری خزانے کو محصولات کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے جبکہ کمزور بنیادوں پر انتہائی ناقص میٹریل سے اضافی منزلوں کی تعمیرات سے آئندہ انسانی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں