میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری،خیبرپختونخوا کابینہ کی منظوری

9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری،خیبرپختونخوا کابینہ کی منظوری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

خیبرپختونخوا کی کابینہ نے سانحہ 9مئی کو صوبے میں ہونے والے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔اس کے علاوہ کابینہ نے ڈی آئی خان کی سب ڈویژن کلاچی میں پولیس کے لئے 565 آسامیوں کی تخلیق کی منظوری بھی دی، ان نئی آسامیوں میں 5 سب انسپکٹرز، 10 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 50 ہیڈ کانسٹیبلز اور 500 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق نئی آسامیوں کی تخلیق پولیس کو مستحکم کرنے کی پالیسی اور امن و امان کی بہتری کے لئے کیا گیا۔ محکمہ اطلاعات و نشریات کے مطابق کابینہ نے پشاور، سوات، اور ایبٹ آباد کے طرز پر دیگر ڈیویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ٹریفک وارڈن نظام متعارف کرانے کی بھی منظوری دی۔ جس کے تحت 1179 خالی پوسٹوں پر وارڈنزز کی منظوریاں کی جائیں گی۔کابینہ نے کیڈٹ کالج رزمک، کیڈٹ کالج سپینکئی اور کیڈٹ کالج وانا کے لئے 319.627 ملین روپے کے اضافی فنڈز، اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤسز اور پشاور میں شاہی مہمان خانہ کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کی منظوری بھی دی۔ علاوہ ازیں کابینہ نے 53 کلومیٹر ’بورڈ یختنگی-پورن-مارتونگ سڑک اور 18 کلو میٹر کالام- اتروڑ گبرال سڑک کو صوبائی اختیار میں لانے کی منظوری دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں