میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور اضافی بلوں کیخلاف آفاق احمد متحرک

بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور اضافی بلوں کیخلاف آفاق احمد متحرک

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کی جدوجہد اور کے الیکٹرک کے ظلم کے خلاف یکم جولائی کو کراچی میں مہاجر قومی موومنٹ کے تحت آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہو گی۔اس اے پی سی میں شامل جماعتوں کی رائے سے ایک مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ہم کراچی کے عوام کے ساتھ ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہرممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ وفاق نے بجٹ میں کراچی کو نظر انداز کیا ہے۔سوا سو ارب کے کے فور کے منصوبے کیلئے صرف 25 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ وفاق نے ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے۔ اشتہارات پر ٹیکس لگا کر میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تعلیمی اشیا پر ٹیکس لگا کر ملک میں تعلیم کی فروغ پر قدغن لگا لگائی جا رہی ہے۔سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے جو رقم رکھی گئی ہے اس کی آدھی رقم بھی تعلیم کیلئے نہیں رکھی گئی۔ اس سے وفاقی حکومت کی ترجیحات کا اندازہ لگایا جا سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس عوام دشمن بجٹ کو منظور نہ کریں۔ کراچی میں انڈسٹریل پلاٹوں کو کمرشل پلاٹوں میں تبدیل کیا جا رہا یے۔ صنعتی پلاٹوں کی کمرشل پلاٹوں میں تبدیلی سے کراچی سے صنعتیں کراچی باہر منتقل ہو رہی ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف کراچی میں صنعتی پلاٹوں کی تبدیلی کی تحقیقات کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں بھی کراچی اور حیدرآباد میں ترقیاتی منصوبوں کو نظرانداز کیا ہے۔ کراچی اور حیدرآباد کیلئے کی ترقی کیلئے بہت معمولی رقم رکھی گئی ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ کے الیکٹرک کی بلنگ کا طریقہ کار انتہائی ظالمانہ ہے۔اسے تبدیل کیا جائے۔ دو سو یونٹ سے دو سو ایک یونٹ ہونے پر بل پزاروں روپے بڑھ جاتا ہے۔ کراچی کے مسائل کے حل کی جدوجہد کیلئے یکم جولائی کو مہاجر قومی موومنٹ کے تحت آل پارٹیز کانفرنس ہو گی۔ یکم جولائی کو کانفرنس میں کے الیکٹرک کے ظلم کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا لائحہ عمل طے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ شہر میں بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جائے۔اپنے کارکنوں کو بھی شجر کاری کی ہدایت کی ہے۔ گرمی بے حد بڑھ گئی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں