میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں 4سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اُٹھے

کراچی میں 4سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اُٹھے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

شہرقائد میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شدید گرمی میں 4 سے 14 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری پریشان ہوگئے ہیں۔شہر قائد کے مختلف علاقوں جن میں کھارادر، لیاری، نیاآباد، کورنگی، اورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹائون، قائدآباد، قیوم آباد اور کیماڑی میں طویل لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔اس کے علاوہ نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لیاقت آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور اسکیم 33 میں بھی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ رک سکا۔شہریوں نے شکوہ کیا کہ رات بھر صرف 2 گھنٹوں کے لیے بجلی دی جارہی ہے، ہر 2 سے 3 گھنٹوں بعد 3 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ شہر میں کہیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، عدم ادائیگی اور بجلی چوری والے علاقوں میں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں