میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں پیپلز بس سروس کا آغاز، 240 بسیں چلائی جائیں گی

کراچی میں پیپلز بس سروس کا آغاز، 240 بسیں چلائی جائیں گی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہر قائد کے لیے پیپلزبس سروس منصوبے کا افتتاح کردیا۔سندھ حکومت بالآخر 14 سال بعد کراچی کے شہریوں کے لئے بسیں چلانے میں کامیاب ہوگئی۔ صوبائی حکومت کے منصوبے کے تحت کراچی میں 7 مختلف روٹس پر کْل 240 بسیں چلائی جائیں گی۔ اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں آج ملیر ماڈل کالونی سے ٹاور کے لیے بس چلا کر منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے بس سروس منصوبہ شروع کردیا گیا ہے۔ ترقی کا یہ سفر اب رکنے والا نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سروس کے پہلے روٹ یعنی ملیر ماڈل کالونی سے براستہ، شارع فیصل، میٹروپول، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور تک کل سفر 29 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا اور اس پر صبح 7 تا رات 12 بجے تک 30 بسیں چلائی جائیں گی۔ پیپلز بس سروس کا کرایہ زیادہ سے زیادہ 50 روپے تک ہوگا۔ صوبائی حکومت شہر اور شہریوں کی ترقی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔شرجیل میمن نے اعلان کیا کہ اگلے ہفتے نارتھ کراچی سے کورنگی تک کے لیے بس سروس شروع کردی جائے گی اور 14 اگست سے قبل شہر کے تمام ساتوں روٹس پر کْل 240 بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ رواں ہفتے مزید 130 بسیں کراچی بندر گاہ پر پہنچ جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں