میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ حیدرآباد‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیاض کلیار نے تجاوزات کو دھندہ بنا لیا

بلدیہ حیدرآباد‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیاض کلیار نے تجاوزات کو دھندہ بنا لیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

رپورٹ :علی نواز بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انکروچمنٹ فیاض کلیار نے تجاوزات کو دھندہ بنا لیا، ڈائریکٹر کے پروٹوکول لیلئے، گاڑی سمیت پیٹرول کی مراعات، ٹیکسیشن افسر لطیف کا اضافی چارج سے بھی نواز دیا گیا، ڈائریکٹر سید عاصم جعفری مفلوج، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انکروچمنٹ لطیف آباد زون فیاض کلیار ڈی فیکٹو ڈائریکٹر انکروچمنٹ بن گئے ہیں، ذرائع کے مطابق فیاض کلیار کو گاڑی، پیٹرول سمیت ڈائریکٹر کی تمام مراعات دی گئی ہیں جبکہ فیاض کلیار کو ٹیکسیشن افسر لطیف آباد کا اضافی چارج بھی تقویض کردیا گیا ہے، کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے فیاض کلیار بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے طاقتور ترین افسر ہیں اور لطیف آباد میں فیاض کلیار کی سرپرستی میں منظم چین نے ناجائز تجاوزات کو دھندہ بنا لیا ہے، ذرائع کے مطابق ہوٹلوں، شادی ہالز اور مختلف مقامات و دکانوں پر نصب جنریٹرز و دیگر مد میں روزانہ لاکھوں روپے کی غیرقانونی وصولی کی جا رہی ہے جبکہ انکروچمنٹ کے نام پر نجی افراد نے ماہانہ منتھلی مقرر کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں