میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیٹف کی گرے لسٹ پاکستان کو دباؤ میں رکھنے کے لیے ہے،شاہ محمود قریشی

فیٹف کی گرے لسٹ پاکستان کو دباؤ میں رکھنے کے لیے ہے،شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گرے لسٹ میں رکھنا پاکستان پر دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش ہے۔ ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فیٹف کی گرے لسٹ پاکستان کو دباؤ میں رکھنے کا ذریعہ ہے، فیٹف کو سیاسی مقاصد کے لیے سیاست زدہ کیا جا رہا ہے، ریکارڈ پر ہے فیٹف سے متعلق یہ کئی بار کہہ چکا ہوں۔شاہ محمود نے کہاکہ بھارت فیٹف پلیٹ فارم کو سیاسی طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، ہم نے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، بلاشبہ ان اقدامات میں ہمارا ہی مفاد ہے تاہم ٹھوس اقدامات کے باوجود ہم پر گرے لسٹ کی تلوار لٹکائے رکھنا درست نہیں۔دریں اثنا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کے لیے فیٹف پر اثرانداز ہونے کی ناکام کو شش کی، امید ہے فیٹف کی گرے لسٹ سے جلد باہر نکل آئیں گے۔افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد خانہ جنگی ہوئی تو پاکستان بھی متاثر ہوگا، پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے جڑا ہے،30 لاکھ افغان مہاجرین پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیںک مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ملتان کی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا۔اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر گفتگو ہوئی۔پچھلے اجلاس میں واسا کے مسائل پر بات کی گئی ایم ڈی واسا نے بریفنگ دی۔اجلاس میں شہر ملتان کی صفائی کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو موثر اقدامات کے حوالے سے کچھ وقت دیا گیا ہے۔کمیٹی کا اگلا اجلاس 10 جولائی کو ہوگا اجلاس میں ڈی جی ایم ڈی اے آئندہ کے لیے ملتان کے ماسٹر پلان پر بریفنگ دیں گے۔پنجاب میں بجٹ پاس ہو گیا جس کے لیے میں حکومت پنجاب کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں میں نے پچھلی نشست میں ہم نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کے ساتھ وعدہ کیا کہ ان کا علیحدہ سالانہ ترقیاتی پروگرام ہوگا۔اب مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کے لیے ایک علیحدہ سالانہ ترقیاتی پروگرام چھاپا گیا ہے جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع کے لیے 189 بلین کا سالانہ ترقیاتی پروگرام مختص کیا گیا ہے میں نے ڈسٹرکٹ کمیٹی میں موجود تمام محکموں سے گزارش کی ہے کہ آپ اگلی نشست تک ممبران کی جانب سے دی جانے والی سکیموں کاتخمینہ مکمل کر کے لائیں۔مقصد یہ ہے کہ جنوبی پنجاب کے لیے مختص کی گئی رقم کاایک ایک روپے خرچ ہو سکے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا پیسہ جنوبی پنجاب پر ہی لگے گا۔جنوبی پنجاب کے سیکرٹریٹ کے بارے میں مجھے بریف کیا گیا اس کے لیے بجٹ میں فنڈز بھی مختص کر دیئے گئے ہیں 21 جون کو فنانسنگ بڈز کے لیے اشتہارات بھی دے دیا گیا ہے 10 فرموں نے اپلائی کیا جن میں سے چھ فرموں کو کوالیفائی کر لیا گیا ہے 14 جولائی کو یہ فرمیں اپنی حتمی بڈ دے دیں گی، اگست کے پہلے ہفتہ میں جنوبی پنجاب ملتان کے سیکرٹریٹ کا کام شروع ہو جائے گا جس کے لیے 63 ایکڑ زمین منتقل کر دی گئی ہے اس زمین پر سیکرٹریٹ بھی بنے گا اور جی او آر بھی بنائی جائے گی عنقریب بہاولپور میں بھی ایک نشست ہو گی بہاولپور کے سیکرٹریٹ کی زمین کا فیصلہ ہوگیا۔30 ایکڑز زمین کی نشاندہی کر دی گئی ہے اس کی بنیاد بھی رکھی جائے گی۔ہمارے خواہش تھی کہ جو بھی یہاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری بیٹھے یا جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز ہوں وہ بااختیار ہوں ہمیں پوسٹ آفس نہیں چاہیے ہمیں ایسے آفیسران چاہیں جو بااختیار ہوں، مجھے وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکرٹریٹ سے تحریری اطلاعات ملی ہیں کہ انہوں نے سیکرٹریٹ اور رولز آف بزنس کی اصلاحات کے بارے میں وزیر اعظم آفس کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے مجھے امید ہے کہ جنوبی پنجاب کی بہتری اور ترقی کی جو ہماری خواہش ہے اس کی طرف بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے سابقہ دور میں پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا، فیٹف کی جانب سے 27 نکاتی ایکشن پلان دیا گیا تھا جس کے 26 نکات پر عملدرآمد کیا جا چکا ہے بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کے لیے فیٹف پر اثر انداز ہونے کی ناکام کوشش کی۔امید ہے کہ پاکستان بہت جلد فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل آئے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء سے خانہ جنگی بڑھنے کا خدشہ ہے افغان خانہ جنگی سے پاکستان بھی متاثر ہوگا۔چاہتے ہیں کہ افغان مہاجرین کی پاکستان سے باعث واپسی ہو۔شرپسند عناصر افغانستان سمیت پاکستان میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردی کا جوانمردی سے مقابلہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں