میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کاوزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی کیلئے درخواست دائرکرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کاوزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی کیلئے درخواست دائرکرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے سندھ کے بجٹ کو کالا بجٹ قرار دیتے ہوئے سندھ بجٹ کی منظوری اور وزیراعلیٰ سندھ کو نااہل کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیاہے۔اتوارکو انصاف ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں بجٹ پراپوزیشن کو تقریر نہیں کرنے دی گئی، سندھ حکومت کو خوف تھا کہ ان کی کرپشن بے نقاب نہ ہوجائے۔انہوں نے کہاکہ بجٹ دھوکے سے منظور کرایاگیا،ان ارکان پرلعنت بھیجتاہوں۔یہاں لوگوں کوکتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملتی لیکن وزیراعلی ہاوس میں کروڑ روپے کا بجٹ خرچ کیا جاتا ہے جبکہ لوگوں کولاش اٹھانے کے ایمبولینس کے لیے پیسے نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کونااہل کرانے کے لے آج(پیر) عدالت سے رجوع کریں گے جبکہ سندھ بجٹ کی منظوری کوبھی عدالت چیلنج کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے ہرایک ادارے پر بھی پٹیشن فائل کریں گے۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ایک بھی اپوزیشن رکن پبلک اکائونٹس کمیٹی کا ممبر نہیں ہے۔، بجٹ اس وزیراعلی نے پیش کیا جس پر کرپشن کے الزامات ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں 13سالوں میں1400ارب کی کرپشن ہوئی،آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں کرپشن کی تصدیق ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی اے سی میں اپوزیشن کی نمائندگی نہ ہونا جمہوریت کا قتل ہے، سندھ کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں بھی اپوزیشن کی نمائندگی نہیں، اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کو بھی تقریر نہیں کرنے دی گئی۔انہوں نے کہاکہ 13سال سے سندھ میں اندھیرا ہی اندھیرا ہے ،آج سندھ میں جمہوری اقدار کا سوئم ہے، 3 روزقبل جمہوریت کا قتل ہوا، ملک میں جمہوریت کا اس سے بڑا قتل کیا ہوگا کہ فریال تالپور اور شرجیل میمن پبلک اکائونٹس کمیٹی کے ممبر ہیں،ہم جمہوریت کے قاتلوں کومعاف نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈروں کوبات نہیں کرنے دی گئی۔ہمیشہ یہ لوگ سندھ کارڈ کھیلتے ہیں۔بجٹ انگلش میں پیش کرکے عوام کوبے وقوف بنایاگیا۔سندھ میں دوہرا نظام لانے والی پیپلزپارٹی ہے اورسندھ کوتقسیم کرنے والے بھی پیپلزپارٹی ہے۔بی بی کے شہید ہونے کے بعد بے بی پرچی کے ذریعے اقتدار میں آگیا ہے، دودھ کی رکھوالی پر بلی اور بلے بیٹھ گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مرادعلی شاہ وزیراعظم کوسیکیورٹی رسک قراردے رہاہے لیکن مراد علی شاہ ملک کے خلاف سازش کرتاہے پانی کے ایشو پر صوبوں میں نفرتیں پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ سہیل انورسیال اورمرادعلی شاہ غلط اعداد شمار پیش کرکے عوام کوگمراہ کررہے ہیں۔سندھ کاپانی چوری کرنے والے پیپلزپارٹی کے لوگ ہیں۔سندھ کی تمام جھیل کوبھی تباہ کرنے والے یہی لوگ ہیں۔ بلاول بھٹو،آصف زرداری سمیت صوبائی وزرا اوردیگر رہنماپانی چورہیں۔علی حسن زرداری نے محکمے آبپاشی کواربوں روپے کاٹیکہ لگاچکے ہیں۔ابھی بھی محکمے علی حسن زرداری کے احکامات پر چل رہی ہیں۔سہیل انورسیال تو صرف پرس اٹھانے اوربوٹ پالش کرنے کے لے رکھوا ہوا ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ ہماری تمام زمین لیز ہے جنہوں نے تحقیقات کرانے ہیں بیشک کرلیں۔اینٹی کرپشن کابھی ٹوپی ڈرامہ ہواتھا۔یہ سب میری خلاف کائونٹراٹیک ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ چارج شیٹ میں نے اسمبلی میں پیش کرنی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں