میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹھٹھہ میں 35سو ایکڑ سرکاری زمین ہڑپنے کی تحقیقات شروع

ٹھٹھہ میں 35سو ایکڑ سرکاری زمین ہڑپنے کی تحقیقات شروع

ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) نیب نے ٹھٹھہ ضلع کی 35 سو ایکڑ سرکاری اراضی پر تحقیقات شروع کردی، سرکاری زمین کو نجی افراد کے حق میں تبدیل کرکے اے جی بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کو بیچی گئی، دیہہ کوہستان کی سرکاری زمین کے ریکارڈ میں تبدیلی کی گئی، نیب نے زمین فروخت کرنے والے فرد رسول بخش جاکھرو کو خط جاری کردیا، رسول بخش اہم سیاسی شخصیت کے قریبی آدمی سمجھے جاتے ہیں، تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے ضلع ٹھٹھہ میں 35 سو ایکڑ سرکاری زمین کو نجی افراد کے حق میں تبدیل کرکے اے جی بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کو بیچنے والے میگا ا سکینڈل کی تحقیقات شروع کردی ہے ، نیب ذرائع کے مطابق مذکورہ جعلسازی ڈپٹی کمشنر آفس ٹھٹھہ اور سندھ بورڈ آف ریونیو کے کچھ ملازمین کی ملی بھگت سے ایک مافیا نے کی ہے ۔ روزنامہ جرأت کو ملنے والے نیب کے خط کے مطابق نیب نے ٹھٹھہ ضلع کے دیہہ کوہستان میں 35 سو ایکڑ سرکاری زمین کو غیرقانونی طور پر نجی افراد کے حق اراضی میں تبدیل کرکے اے جی بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کو فروخت کیا جبکہ زمین فروخت کرنے والے ضلع ٹھٹھہ کے گاؤں امیر بخش جاکھرو کے رہائشی رسول بخش جاکھرو کو23 جون کو طلب کیا تھا، ذرائع کے مطابق رسول بخش جاکھرو نے نیب میں پیش ہونے کیلئے مہلت طلب کی ہے ، نیب کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دیہہ کوہستان ، تعلقہ جہمپیر ، ضلع ٹھٹھہ کی3500 ایکڑ سرکاری اراضی کے ریکارڈ آف رائٹس میں فراڈ طریقے سے تبدیلی کرکے اور بعد میں اسی زمین کو کراچی کے نجی بلڈر میسرز ‘اے جی بلڈرز اینڈ ڈیولپرز’ کے مالکان کو فروخت کی گئی ہے جو نیب سیکشن 9 (اے ) کے تحت جرم ہے اور قومی احتساب آرڈیننس 1999 کی دفعہ 10 کے تحت قابل سزا جرم ہے ، نیب ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ زمین اہم جگہ پر ایم ۔9 موٹر وے (کراچی حیدرآباد روڈ) سے متصل ہے جسے سپر ہائی وے کہا جاتا ہے ، نیب ذرائع نے مزید یہ بھی بتایا ہے مذکورہ میگا فراڈ کی انکوائری کے سلسلے میں اس طرح کی ہدایات ڈپٹی کمشنر آفس ، ٹھٹھہ اور سندھ بورڈ آف ریونیو کے حکام کو بھی متعلقہ ریکارڈ جمع کروانے کے لئے پہنچائی گئیں، ذرائع کے مطابق زمین کی فروخت میں ملوث رسول بخش جاکھرو اہم سیاسی شخصیت کے تمام قریبی افراد میں شمار کیے جاتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں