میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم کا سندھ حکومت کیخلاف پورے کراچی میںاحتجاج کا اعلان

ایم کیو ایم کا سندھ حکومت کیخلاف پورے کراچی میںاحتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کے خلاف کراچی بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی پی حکومت کے خلاف پورے کراچی میں احتجاج کا اعلان کردیا۔کنور نوید جمیل نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا، سندھ حکومت کے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، سندھ میں کرونا کی روک تھام کے لیے اقدامات بھی ناکافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہروں پر ایک پیسہ خرچ کرتے ہوئے ان کی جان نکلتی ہے، سندھ حکومت کے بجٹ میں کراچی، حیدرآباد کے لیے ایک بھی نیا منصوبہ نہیں، حکومت کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں سے ٹیکس اکٹھا کرتی ہے۔ایم کیو ایم رہنما کے مطابق سندھ کی آبادی کا نصف کراچی میں رہتا ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے بجٹ کا بغور جائزہ لیا، اسمبلی میں اپنی تقریر میں بجٹ پر تحفظات کا اظہار کیا اور سندھ حکومت کو بتایا کہ ان کا طرز عمل تفریق اور دوریوں کا سبب بنے گا لیکن سندھ کے بے بس حکمران اور وزیراعلیٰ کے کان پر جوں تک نہیں رہیںگی۔کنور نوید کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی کیلئے 233 ارب کے بجٹ میں صرف 11 فیصد رکھا اور آج اپنا بجٹ پاس کرلیا، منظور شدہ سندھ بجٹ میں کراچی، حیدرآباد کے لیے کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں، بجٹ میں کورونا کے سدباب، طبی سہولتوں کو نہیں بڑھایا گیا، مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ پورے سندھ تک وسیع کردیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں