میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے پانچ پیسے سستا

انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے پانچ پیسے سستا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکی کرنسی کئی روز اضافے کے بعدگرنے لگی، روپے کے مقابلے انٹربینک مارکیٹ ڈالر55 پیسے سستا ہو گیا۔دوسری جانب ا سٹاک مارکیٹ میں 217 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے دوران ڈالردباو کا شکار رہا۔ انٹربینک میں ایک روپے پانچ پیسے کمی کے بعد ڈالر 163روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا، جو گزشتہ روز 164روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب ا سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا 217پوائنٹس کی کمی کے بعد 100انڈیکس 33ہزار 556پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔گزشتہ 2 روز کے دوران ڈالر 7 روپے سے زائد مہنگا ہوا ہے جس سے ایک جانب روپیہ ہلکان ہوا تو دوسری طرف روزمرہ استعمال کی اشیا ء سمیت دیگر مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ رہا تاہم ڈالراب ایک روپے پانچ پیسے گرا ہے جو پاکستانی معیشت کیلئے مثبت اعشاریہ ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں