میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ،لانڈھی میں ٹرالر نے بچے کو کچل دیا

کراچی ،لانڈھی میں ٹرالر نے بچے کو کچل دیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی کے علاقے لانڈھی میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار 10 سال کا بچہ کچل کر جاں بحق ہو گیا۔واقعہ کے بعد مشتعل مظاہرین نے ٹرالر کو آگ لگا دی، پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔واقعہ لانڈھی نمبر 4میں پیش آیا، جس میں جاں بحق ہونے والے 10سالہ بچے وہاج کا کزن زخمی ہوا ہے ۔پولیس کے مطابق مشتعل مظاہرین نے ٹرالر کو توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی، ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تو اسے بھی شدید تشدد کا نشانا بنایا۔مشتعل افراد نے لانڈھی نمبر 4پر مظاہرہ بھی کیا جس سے بابر مارکیٹ کی طرف آنے اور جانے والا ٹریفک معطل ہو گیا،رینجرز کے پہنچنے پر مظاہرین کو منتشر کیا گیا اور روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں