میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اربوں ڈالرز قرض لینے کے باوجود ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

اربوں ڈالرز قرض لینے کے باوجود ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

اربوں ڈالرز قرض لینے کے باوجود ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے ۔اس وقت ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سات ارب 28کروڑ ڈالرز کی سطح پر ہیں۔ جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اگست 2018میں نو ارب 88کروڑ ڈالرز تھے ۔ 11ماہ میں ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں دو ارب 60کروڑ ڈالرز کی کمی آئی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق 11ماہ میں نو ارب 60کروڑ ڈالرز کے غیر ملکی قرضے لیے گئے ۔ چین سے 4.6ارب ڈالرز، سعودی عرب سے تین ارب ڈالرز اور یو اے ای سے دو ارب ڈالرز پاکستان کو ملے ۔ اس وقت پاکستان کے ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 14ارب 35کروڑ ڈالرز کی سطح پر ہیں۔ جبکہ اگست 2018میں ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 16ارب 39کروڑ ڈالرز تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں