میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائی کی بندش میں 12جولائی تک توسیع

پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائی کی بندش میں 12جولائی تک توسیع

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائی کی بندش میں 12 جولائی تک توسیع کردی۔بھارت سے کشیدگی کے باعث سول ایوی ایشن کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی پر 28 جون تک پابندی عائد تھی تاہم اب اوور فلائی
کی بندش کے دورانیے میں مزید 15 دن کی توسیع کی گئی ۔ اوور فلائی کی بندش کے بعد بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے ۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی نئے حکم نامے تک بند رہے گی جبکہ ایسٹرن ائیر سائیڈ بند اور ویسٹرن فضائی حدود میں آپریشن جاری ہے ۔یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے 26 فروری کو بالاکوٹ کے مقام پر بم گرانے اور اس کے اگلے ہی روز پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد پاکستان نے ایسٹرن فضائی حدود کو بند رکھا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں