میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت واجبات کا جھگڑا،کے الیکٹرک کی شہر میں طویل لوڈشیڈنگ کی دھمکی

سندھ حکومت واجبات کا جھگڑا،کے الیکٹرک کی شہر میں طویل لوڈشیڈنگ کی دھمکی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

کے الیکٹرک نے سندھ حکومت سے واجبات نہ ملنے پر شہر میں طویل لوڈشیڈنگ کی دھمکی دے دی، سندھ حکومت نے اربوں روپے بجلی کی مد میں دینے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کے بحران کے باعث سندھ حکومت اور کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی آمنے سامنے آگئے ۔کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی نے سندھ حکومت کو بجلی کی مد میں اربوں روپے کے واجبات ادائیگی کیلئے خط لکھ دیا،اس حوالے سے سندھ حکومت کے سیکریٹری فنانس اور انرجی سمیت میئر کراچی اور دیگر حکام کو مکتوب ارسال کر دیئے گئے ہیں۔خط میں لکھا ہے کہ سندھ حکومت کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے سنگین بحران کا سامنا ہے ۔سندھ حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ واٹر بورڈ کے ذمے پانچ ارب روپے واجب الادا ہیں، حکومت سندھ کے ادائیگی نہ کرنے سے مالیاتی بحران ہے ۔کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی نے کہاکہ مالیاتی بحران کی وجہ سینیٹ ورک مرمت میں مشکلات پیش آرہی ہیں، اگر فوری ادائیگی نہیں ہوئی تو شدید گرمیوں میں نیٹ ورک بیٹھ سکتا ہے اور بجلی کی طویل بندش ہوسکتی ہے ۔خط کے مطابق اس وقت شرح سود بلند ترین سطح پر ہے جس کی وجہ سے بینکوں سے قرض نہیں لے سکتے ہیں۔خیال رہے واجبات کی ادائیگی کیلئے سندھ حکومت کورواں ماہ پانچ خط بھیج چکی ہیں، اس سے پہلے وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی نے بجلی کی طویل بندش پر کمپنی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کراچی کے شہریوں کو کے الیکٹرک کے دفتر کے اے سی پنکھے بند کرنے کا مشورہ دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں