میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی معیشت پر آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک کی متضاد پیش گوئیاں

پاکستانی معیشت پر آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک کی متضاد پیش گوئیاں

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان کی معیشت سے متعلق آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے متضاد پیش گوئیاں کی ہیں۔دستاویز کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بتایاکہ رواں سال مہنگائی کی شرح 24.8فیصد رہنے کی توقع ہے ۔دستاویز کے مطابق عالمی بینک نے کہا کہ پاکستان میں رواں سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔آئی ایم ایف نے کہا کہ آئندہ سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.7فیصد تک آنے کا امکان ہے جبکہ عالمی بینک نے آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔آئی ایم ایف نے رواں سال معاشی شرح نمو 2فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے ، ادھر ورلڈ بینک کے مطابق رواں سال پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 1.8 فیصد رہے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 3.5فیصد تک ہو گی، جبکہ ورلڈ بینک نے آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 2.3فیصد ہونے کی پیش گوئی کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں