میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب آرڈیننس میں نئی ترمیم، ریمانڈ کی مدت 14دن سے بڑھا کر 40 روز کردی گئی

نیب آرڈیننس میں نئی ترمیم، ریمانڈ کی مدت 14دن سے بڑھا کر 40 روز کردی گئی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کردی جس کی قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے منظوری دیتے ہوئے نیا آرڈیننس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قائم مقام صدر نے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے کی جانے والی نیب قانون میں ترامیم کی منظوری کرتے ہوئے آرڈیننس جاری کردیا۔آرڈیننس کے تحت زیر حراست ملزم کا ریمانڈ 14 سے بڑھا کر چالیس دن کردیا گیا ہے جبکہ بدنیتی پر مشتمل ریفرنس پر سزا کو پانچ سال سے کم کر کے دو سال کردیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ قائم مقام صدر نے الیکشن کمیشن آرڈیننس کی بھی منظوری دے دی جس میں الیکشن ٹریبونل سے متعلق قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔ آڈیننس کے تحت ریٹائرڈ جج بھی الیکشن ٹریبونل کا حصہ ہوں گے اور انہیں ٹریبونلز میں تعینات کیا جاسکے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں