جناح ہاؤس ،فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے، مشعال ملک
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ مئی ۲۰۲۳
شیئر کریں
کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے 9 مئی کوجناح ہاؤس لاہورسمیت فوجی تنصیبات پرحملے اورجلاؤ گھیراؤ کرنیوالوں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مشعال ملک نے اپنی بیٹی کے ہمراہ جناح ہاؤس لاہورکا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا جناح ہاؤس کے درودیواردیکھ کران کی روح کانپ اٹھی اوردل خون کے آنسورورہا ہے، اس سے بڑی دہشت گردی اورکیا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ‘اس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے جو خوشیاں منارہا ہے، وہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کا احترام کرتی ہیں، پاکستان کے موجودہ حالات میں سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان تا قیامت رہے گا۔ا سپاک سرزمین کے لئے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دی ہیں’۔