میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم شہباز شریف نے 28ارب کے ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے 28ارب کے ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ آئینی طریقے سے حکومت بدلی گئی، پہلی بار دروازے کھولے گئے پھلانگے نہیں گئے، پچھلی حکومت میں سفارتی خط کی نام نہاد سازش گھڑی گئی، پاکستان آئین کے مطابق چلے گا، کسی ایک کی زد سے نہیں، سب سے زیادہ کرپشن آپ کے دور میں ہوئی، لوڈ شیڈنگ کے اندھرے آپ واپس لائے، آج معیشت کی سانس بند ہوئی ہے، اس کے ذمہ دار بھی آپ ہیں، میرے اہل وطن میری خدمت آپ کے سامنے ہے، آپ گواہ ہیں کہ ماضی میں بھی ہم نے مشکل حالات کا کامیابی سے سامنا کیا، ہمارا صرف ایک مقصد ہے کہ پاکستان کو قائد کا پاکستان بنائیں، اس مرحلے میں وزیراعظم کا منصب سنبھالنا کسی کڑے امتحان سے کم نہیں جب ملک گزشتہ پونے 4 سال کے تباہ کن اور سنگین حالات سے بچانا مقصود ہے۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ میرے اہل وطن ہم ہر مشکل فیصلہ لینے کیلئے تیار ہیں، اور وہ کام کریں گے جس سے ملک تیزی سے آگے بڑھے، نا اہلی اور کرپشن کی سیاست کا ہم ہمیشہ کیلئے خاتمہ کرنا چاہتے ہیں، ہم ڈالر 2018 میں 115 روپے کا چھوڑ کر گئے، وہ ان کی حکومت میں 189 روپے تک پہنچ گیا، جس سے ملک میں مہنگائی بڑھئی اور قرض میں ناقابل برداشت حد تک بڑھ گیا- انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت میں ملک کے قرض میں 20 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو کہ گزشتہ تمام حکومتوں کی طرف سے لیے جانے والی حکومتوں کی جانب سے لیے جانے والے قرض کا 80 فیصد ہے، ان کی حکومت میں ملکی معیشت کو بدترین خسارے کا سامنا ہے، اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، اس کے مقابلے میں آپ گواہ ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں لیے گئے قرض سے عوام کو 10 ہزار 400 میگا واٹ بجلی مہیا کیا، سڑکوں کا جال بچھایا، کھربوں روپے کے ترقی اور خوشحالی کے منصوبے بنائے اور مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر لے کر آئے، جب ہم نے اب حکومت سنبھالی تو ملک میں کئی پاور پلانٹ بند پڑے تھے، کیونکہ سابق حکومت نے مجرمانہ غفلت کرتے ہوئے ایندھن کا بندوبست نہیں کیا، اس وجہ سے آج عوام کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہم نے دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، ہم نے کن حالات کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا، اس حوالے سے حقائق آپ کے سامنے رکھنا ضروری ہے، دنیا میں تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں- تمام ممالک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پریشان ہیں، لیکن سابق حکومت نے جس سبسڈی کا اعلان کیا، اس کی قومی خزانے میں کوئی گنجائش نہیں تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں