میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روس نے سستا پیٹرول دینے کا وعدہ کیا تھا، 50روپے کا فرق پڑنا تھا، شوکت ترین

روس نے سستا پیٹرول دینے کا وعدہ کیا تھا، 50روپے کا فرق پڑنا تھا، شوکت ترین

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ روس نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ رعایتی قیمت پر سستا تیل دیں گے اگر سستا تیل ملتا تو پاکستان میں 50روپے فی لیٹر فرق پڑتا،پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے ہم نے فنڈنگ کر دی تھی، مفتاح اسماعیل کوہماری وہ نظر نہیں آرہی،ہم نے ایساکوئی کام نہیں کیا جس سے کہا جائے معیشت پربوجھ ڈالا پی ٹی آئی حکومت نے اپنے پیٹ کاٹ کرعوام کوسبسڈی دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے ہم نے فنڈنگ کر دی تھی، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کوہماری کی گئی فنڈنگ نظرہی نہیں آرہی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کو اعتماد نہیں دلاسکی ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے، روس نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ رعایتی قیمت پر سستا تیل دیں گے اگر سستا تیل ملتا تو پاکستان میں 50روپے فی لیٹر فرق پڑتا۔شوکت ترین نے کہا کہ 6ہفتے گزر گئے پی ڈی ایم حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی بھی نہ دے سکی یہ لوگ روس سے سستاتیل کیوں نہیں لے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ روس نے پی ایس اوکے ذریعے ایک طرف سے معاہدے کر لئے تھے ہم نے ایساکوئی کام نہیں کیاکہ جس سے کہا جائے معیشت پربوجھ ڈالا پی ٹی آئی حکومت نے اپنے پیٹ کاٹ کرعوام کوسبسڈی دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں