پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد ، حکومت نے ظلم کی انتہا کردی ،رہنماتحریک انصاف
شیئر کریں
سابق وفاقی وزیر حماداظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے بیرونی آقا کو خوش کرنے کیلئے روس سے سستا تیل نہیں خریدا، بھارت نے روس سے سستا تیل خریدکر اپنے عوام کیلئے قیمت کم کی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں حماداظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپریل میں روس سے پہلی کارگوز خریدنے کا ہدف کیا تھا اس حکومت نے روس سے اس معاملے پربات چیت ختم کردی۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آئی ایم ایف کی خواہش پر بے تحاشا اضافہ کیا گیا، قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کی مشکلات مزیدبڑھیں گی اب بجلی کی قیمت میں بھی مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کایہ طوفان تھم جاتا اگر روس سے ہمیں سستا تیل لینے دیا جاتا تحریک انصاف اس اضافے کو مسترد کرتی ہے۔سابق وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی حکومت غریب عوام کاخون چوس رہی ہے نااہل حکمرانوں نے اپنی نااہلی کا تمام بوجھ غریب عوام پرڈال دیاہے۔شفقت محمود نے کہا کہ ظالم حکمران اپنی چوری کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں جعلی حکمران غریب عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے حکمرانوں کوعوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔فیصل واوڈا نے ٹوئٹ میں کہا کہ اب پتا چلا ان کرداروں کوامپورٹڈحکومت صرف کرپشن کرناجانتی ہے ڈیڑھ ماہ میں ملک کابھٹہ بٹھا دیا گیا ،ریکارڈکاحصہ بنالیں جلد پیٹرول 200روپے سے زائدفی لیٹر اور ڈالر 225سے اوپر کا ہو گا امپورٹڈ نے معاشی تباہی پھیر دی اس ظلم کا قوم کو کون حساب دے گا؟