میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی کاسورج سوانیزے پر،اشیائے خورونوش کے دام آسمان پرجاپہنچے

مہنگائی کاسورج سوانیزے پر،اشیائے خورونوش کے دام آسمان پرجاپہنچے

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں  0.26 فیصد کمی ہوئی،ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق حالیہ ہفتے 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،حالیہ ہفتے آلو 3 روپے 15 پیسے ،ٹماٹر 4 روپے 48 پیسے مہنگا ہوا ،ایک ہفتے میں پیاز 2 روپے 29 پیسے مہنگا ہوا ،۔ ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی قیمت میں 71 پیسے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،تازہ دودھ 4 روپے 17 پیسے ، دہی 3 روپے 26 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں انڈے 9 روپے 71 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے ،دال چنا 4 روپے54 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش 3 روپے 77فی کلو مہنگی ہوئی، حالیہ ہفتے گھی 4 روپے 74 پیسے اور سروسو کا تیل  19 روپے 63 یسے فی کلو مہنگا ہوا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 5 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 10 روپے 62 پیسے سستا ہوا ،حالیہ ہفتے اٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں اوسط 174 روپے 53 پیسے کمی ریکارڈ کیا گیا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق چکن 15 روپے 5 پیسے ،لہسن 9 روپے 37 پیسے فی کلو سستا ہوا،حالیہ ہفتے 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں